شام میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر تاکید
شام میں تکفیری دہشتگردوں کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا ہے۔
آناتولی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اعلان کیا ہے کہ روس ، ایران اور ترکی کے صدور نے حالیہ اجلاس میں شام میں موجود وہابی دہشت گردوں کا مقابلہ جاری رکھنے کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔
سرگئی لاوروف نے اسلواکیہ کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کی سرحدوں پر دہشت گردی کی روک تھام کے سلسلے میں سوچی میں ہونے والے روس، ایران اور ترکی کے صدور کےدرمیان سہ فریقی سربراہی اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ ترکی اور شام کے درمیان 1998 میں ہونے والے آدانا معاہدے کی روشنی میں شام کی سرحدوں پر دہشت گردوں پر کڑی نظر رکھی جانی چاہیے۔
واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے خطے کے بعض ملکوں کے تعاون سے سن دو ہزار گیارہ میں شام کے بحران کا آغاز کیا تھا اور وہ دہشت گردوں کو بھاری رقوم اور اسلحہ فراہم کرتے رہے ہیں۔