Feb ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۴ Asia/Tehran
  • یورپ میں امریکہ کے ایٹمی میزائلوں کی ممکنہ تعیناتی پر روس کا انتباہ

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ ماسکو یورپ میں امریکہ کے ایٹمی میزائلوں کی ممکنہ تعیناتی پر ردعمل کے اظہار کے لئے تیار ہے ۔

انھوں نے بدھ کے روز ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ یورپ میں امریکہ کے ایٹمی میزائلوں کی تعیناتی پر روس اپنے ردعمل کا اظہار کرے گا۔ ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روس نہ صرف ان میزائلوں بلکہ ان کے استعمال کا فیصلہ کرنے والے مرکز کو بھی نشانہ بنانے کی توانائی رکھے گا۔انھوں نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بھی کہا کہ روس، کسی بھی طرح کے تنازعے کے درپے نہیں ہے  اور نہ ہی وہ کسی کو دھمکاتا ہے۔روسی صدر نے کہا کہ امریکی حکام اپنی تباہ کن پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے واقف نہیں ہیں۔ولادیمیر پوتن نے کہا کہ امریکہ کو آئی این ایف معاہدے سے باہر نکلنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں وضاحت پیش کرنا ہو گی اور اسے چاہئے کہ روس کے خلاف خودساختہ الزامات سے باز آجائے۔

ٹیگس