خوان گوائیدو کو روس کا سخت انتباہ
روس کے وزیر خارجہ نے وینیزویلا میں بیرونی ملکوں کی مداخلت کی راہ ہموار کرنے پر حزب اختلاف کے رہنما خوان گوائیدو کو سخت خبردار کیا ہے۔
سرگئی لاوروف نے انسان دوستانہ امداد کے سلسلے میں بیرونی مداخلت کی حمایت کے بارے میں وینیزویلا کے حزب اختلاف کے رہنما خوان گوائیدو کو سخت خبردار کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ روس کو امریکی دھمکیوں پر، کہ جن کی خوان گوائیدو حمایت کر رہے ہیں اور جن سے وینیزویلا میں بیرونی مداخلت کی راہ ہموار ہو رہی ہے، گہری تشویش لاحق ہے۔ دریں اثنا وینیزویلا کی فوج نے انسان دوستانہ امداد پہنچنے سے پہلے وینیزویلا کی بندرگاہ پر موجود کشتیوں کو وہاں سے جانے سے روک دیا ہے۔
وینیزویلا کے قانونی صدر نے امریکہ کو اپنے ملک کے بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ انسان دوستانہ امداد کی راہ میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے تاکہ اس طرح وہ وینیزویلا میں اپنی مداخلت کا جواز فراہم کر سکے۔
واضح رہے کہ امریکی حمایت سے خوان گوائیدو نے خود کو وینیزویلا کا صدر قرار دیا ہے۔