Feb ۲۳, ۲۰۱۹ ۲۱:۰۵ Asia/Tehran
  • امریکہ کے مقابلے میں روس کی دفاعی توانائی پر پوتن کی تاکید

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے امریکہ کے مقابلے میں اپنے ملک کی دفاعی توانائی میں اضافے کی قدردانی کی ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے یوم مدافعین وطن کی مناسبت سے کرملین ہاؤس میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں فوجیوں اور سویلین سے اپنے خطاب میں روس کی فوجی توانائی اور ترقی و پیشرفت پر کہا ہے کہ روسی ہتھیار جدید ترین اور اپنی نوعیت کے بے نظیر ہیں اور دنیا کو اس ٹیکنالوجی تک پہنچنے میں ابھی کافی عرصہ لگے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ اپنے فوجیوں کو دوبارہ سب سے زیادہ جدید ہتھیاروں اورمواصلات کے جدید طریقوں اور ٹیکنالوجی سے لیس کرنے پر مرکوز ہے۔ ہمارے ہتھیار انتہائی جدید ہیں اور ان کا مقابلہ کرنا ناممکن ہے۔ولادیمیر پوتین نے کہا کہ روسی فوج کی یہ برتری سائنسدانوں، انجینئروں اور حکومت کی ایک بڑی ٹیم کی کوششوں کا نتیجہ ہے، جنہوں نے آنے والی کئی دہائیوں کے لئے روس کی سلامتی اور ترقی کی ضمانت فراہم کر دی ہے۔

ٹیگس