فرانسیسی فوج کا القاعدہ کے کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعوی
Feb ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran
فرانسیسی فوج نے مالی میں القاعدہ کےکمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے فرانس 24 کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فرانسیسی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے افریقی ملک مالی میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے ایک کمانڈر کو ہلاک کیا ہے۔
فرانسیسی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے القاعدہ کے کمانڈر یحیی ابو الہمام کو ایک کارروائی کے دوران ہلاک کیا ہے۔ فرانسیسی فوج کے مطابق القاعدہ کے کمانڈر یحیی ابو الہمام کی ہلاکت القاعدہ کے لئے بہت بڑا دھچکہ ہے۔