Mar ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۴:۰۴ Asia/Tehran
  • امریکہ میں سیاسی انقلاب لانے کا دعوی

امریکی ریاست ورمونٹ کے سینیٹر نے کہا ہے کہ امریکہ کے دو ہزار بیس کے صدارتی انتخابات میں ان کی شمولیت امریکہ میں سیاسی انقلاب کے مترادف ہے۔

آئندہ صدارتی انتخابات کے لئے امیدواروں کی تعیین کے لئے ڈیموکریٹیک پارٹی کے ایک امیدوار برنی سینڈرز نے شکاگو میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ انھوں نے امریکہ میں سیاسی انقلاب کا آغاز کر دیا ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ تین سال قبل ریپبلکنز سمجھ رہے تھے کہ ڈیموکریٹس کو بے وقوف بنایا جا سکتا ہے جبکہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔برنی سینڈرز، امریکہ کی ٹرمپ حکومت کی داخلہ و خارجہ پالیسی کے سخت خلاف ہیں۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، انجام پانے والے سروے میں گیارہ سے بارہ فیصد تک لوگوں کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ٹرمپ کو برنی سینڈرز اور کمالا ہیرس کڑی ٹکّر دے سکتے ہیں۔

ٹیگس