May ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۰:۰۹ Asia/Tehran
  •  آپ درست سمت میں کھڑے ہیں بس پرامن رہیں : امریکی طلبا سے خطاب میں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے جنگ غزہ مخالف امریکی طلبا کی قدردانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تاریخ کےدرست سمت میں کھڑے ہیں۔

سحرنیوز/ دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس پیج پر لکھا ہے کہ ہم نے سن انیس سو باسٹھ میں شیکاگو یونیورسٹی میں نسل پرستانہ پالیسیوں کے خاتمے کے لئے دھرنا دیا اور سن انیس سو ترسٹھ میں، اس اسکول کی بنا پر کہ جسے نسل پرستی کی بنا پر الگ کیا گیا تھا، گرفتار کئے گئے جبکہ حق ہمارے ساتھ تھا۔ انھوں نے کہا کہ یہ بات قابل فخر ہے کہ امریکی طلبا، جنگ غزہ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ انھوں نے احتجاجی طلبا کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ درست سمت میں کھڑے ہیں بس پرامن رہیں۔

واضح رہے کہ صیہونی جرائم کے خلاف احتجاجات اور غزہ کے عوام کی حمایت میں امریکی یونیورسٹیوں کے طلبا کی تحریک شروع ہو چکی ہے جو مسلسل زور پکڑتی جا رہی ہے۔ اس تحریک کا آغاز کولمبیا یونیورسٹی سے ہوا ہے اور دھیرے دھیرے اس کا دائرہ امریکہ کی تمام یونیورسٹیوں تک پھیل گیا ہے اس دوران آزادی کی نام نہاد دعویدار امریکی حکومت، طلبا کا احتجاج دبانے کے لئے اب تک تیئیس سو سے زائد طلبا کو گرفتار کر چکی ہے جبکہ امریکی یونیورسٹیوں کے طلبا کی جنگ مخالف تحریک کی بنیاد غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی مخالفت کئے جانے کے باوجود، واشنگٹن کی جانب سے تل ابیب کی جارحانہ پالیسیوں کی جاری حمایت ہے اور وہ جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ٹیگس