نتن یاہو صرف جنگی مجرم ہی نہیں بلکہ بہت بڑا جھوٹا انسان بھی ہے: برنی سینڈرز
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے امریکی کانگریس سے صیہونی وزیر اعظم کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتن یاہو نہ صرف ایک جنگی مجرم، بلکہ ایک جھوٹا بھی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے امریکی کانگریس سے صیہونی وزیر اعظم کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےاپنے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ تمام انسان دوستانہ تنظیموں نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں دسیوں ہزار فلسطینی بچے بھوک کا شکار ہیں اور نتن یاہو کی انتہا پسند حکومت ان بچوں تک انسانہ دوستانہ امداد نہیں پہنچنے دے رہی ہے۔
سینڈرز نے کہا کہ تمام اسرائیلی اقتدار سے نتن یاہو کی سبکدوشی کے خواہاں ہیں ۔ انھوں نے تاکید کی کہ نتن یاہودرحقیقت اپنی انتخابی مہم کے تحت واشنگٹن آئے اور امریکی کانگریس سے خطاب کیا۔
اس سے قبل برنی سینڈرز نے امریکی کانگریس سے اپنے خطاب میں نتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دیا تھا۔ انھوں نے نتن یاہو کو کانگریس سے خطاب کی دعوت دیئے جانے پر بھی کہا کہ امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی جنگی مجرم کو امریکی کانگریس سے خطاب کرنے کا موقع ملا ہے۔ اور یہ شرمناک بات ہے۔