ڈرون حملوں پر سی آئی اے خود مختار
Mar ۰۷, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۸ Asia/Tehran
ڈرون حملوں پر سی آئی اے سے جواب طلبی کی امریکی پالیسی ختم ہو گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈرون حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں پر سی آئی اے سے جواب طلبی کی پالیسی منسوخ کردی ہے۔ اس اقدام سے وسیع پیمانے پر ڈرون حملوں کے لیے سی آئی اے کی حوصلہ افزائی ہوگی کیونکہ ڈرون حملوں کے لیے فوج کے بجائے سی آئی اے پر صدر ٹرمپ کا انحصار بڑھتا جا رہا ہے۔
دنیا کے کئی ممالک، انسانی حقوق کی تنظیموں من جملہ ہیومن رائٹس فرسٹ کی رہنما ریٹا سیمیون نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا یہ فیصلہ غیر ضروری اور انتہائی خطرناک ہے۔
واضح رہے کہ امریکی ڈرون حملورں میں زیادہ تر ہلاکتیں پاکستان اور افغانستان میں ہوئیں اور ان ممالک کے عوام اور حکومتوں نے اسے ملکوں کی ارضی سالمیت کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا۔