Mar ۰۸, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۲ Asia/Tehran
  • پاک و ہند کشیدگی پر یورپی یونین کوتشویش

لکزمبرگ کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان و ہندوستان کشیدگی پر تشویش ہے جس میں کمی کیلیے یورپی یونین کردار ادا کررہی ہے ۔

اسلام آباد میں پاکستان کےوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لکزمبرگ کے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو احساس ہے پاکستان میں دہشت گردی، نفرت کا نشانہ خود مسلمان بنتے آئے ہیں، پاکستان اور یورپی یونین میں سمٹ سطح پر مذاکرات سے متعلق  بھی بات ہوئی جس میں تجارت، سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، پاکستان کے ساتھ ماضی میں بھی اظہار یکجہتی کیا ہے، یورپی یونین کوخدشہ ہے پاکستان میں اقلیتوں کیلئے جگہ کم ہورہی ہے۔

لکژمبرگ کے وزیرخارجہ نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں، چاہتے ہیں کہ افغانستان کا مسئلہ مذاکرات سے جلد حل ہو، افغانستان میں امن سے پورے خطے میں استحکام ہوگا۔

دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  لکژمبرگ کے وزیر خارجہ سے توانائی،مواصلات اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی، یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں، لکژمبرگ کے وزیرخارجہ سے خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

ٹیگس