امریکا اور جنوبی کوریا کی جنگی مشقیں قیام امن کے لئے رکاوٹ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i345462-امریکا_اور_جنوبی_کوریا_کی_جنگی_مشقیں_قیام_امن_کے_لئے_رکاوٹ
شمالی کوریا نےامریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقوں پرشدید تنقید کرتے اسے قیام امن کی کوششوں میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۵:۵۱ Asia/Tehran
  • امریکا اور جنوبی کوریا کی جنگی مشقیں قیام امن کے لئے رکاوٹ

شمالی کوریا نےامریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقوں پرشدید تنقید کرتے اسے قیام امن کی کوششوں میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان حالیہ ملاقات کے باوجود دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی پھر بھرنے لگی۔

شمالی کوریا کے حکام نے عنقریب ہونے والی ان جنگی مشقوں کو کھلا چیلنج قرار دیتے ہوئے اسے فوری روکے جانے کا بھی مطالبہ کیا ۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور کم جونگ کی پہلی ملاقات میں امریکی صدر نے کم جونگ کو پوری امید دلائی تھی کہ وہ جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشقیں بحال نہیں کرائیں گے

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کی آٹھ ماہ بعد ملاقات ہوئی اور دونوں ملکوں کے سربراہان نے مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم کردیے تھے۔