Mar ۱۰, ۲۰۱۹ ۲۱:۲۵ Asia/Tehran
  • جرمنی میں سعودی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی اجتماع

انسانی حقوق کے سرگرم عمل کارکنوں نے جرمنی میں سعودی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی اجتماع کر کے سرگرم عمل سعودی خاتون کو حراست میں رکھے جانے اور جیلوں میں قید سرگرم خواتین کو شکنجے دیئے جانے کی شدید مذمت کی۔

مرآت الجزیرہ ویب سائٹ کے مطابق اجتماع کرنے والوں نے سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کی جاری پامالی کی مذمت کرتے ہوئے جیلوں میں عورتوں کی ایذا رسانی پر شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بعض ایسی خواتین کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں جو سعودی جیلوں میں قید ہیں۔

جمعے کے روز فرانسیسی شہریوں نے بھی پیرس میں سعودی سفارت خانے کے سامنے اسی طرح کا احتجاجی اجتماع کیا تھا۔

انسانی حقوق کے مدافع اداروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں سرگرم عمل خواتین کو حراست میں لے کر جیلوں میں بند کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں مئی دو ہزار اٹھارہ سے تیزی آئی بھی ہے جبکہ جیلوں میں بند خواتین قیدیوں کو شدید ایذائیں پہنچائی جا رہی ہیں اور انھیں جنسی تشدد کا بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ٹیگس