Mar ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۳:۴۹ Asia/Tehran
  • ایف بی آئی کے بارے میں ایک امریکی امن پسند خاتون کا انکشاف

امن کے لئے کام کرنے والی ایک امریکی خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ ایران سے امریکا واپسی پر ایف بی آئی نے اس کے ساتھ تشدد آمیز رویّہ اختیار کیا-

امن کے لئے کام کرنے والی امریکی خاتون میڈیا بنجامین نے دی ریئل نیوز نٹ ورک سے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران سے واپسی پر ان سے دوبار  باز پرس کی گئی اور ایف بی آئی کے اہلکاروں نے انھیں بری طرح ڈرایا دھمکایا-

میڈیا بنجامین کے جنگ مخالف گروہ کوڈ پینک کے اٹھائیس ارکان نے جو جنگ کے خلاف اور امن کی حمایت میں سرگرم ہیں، فروری کے آخر میں ایران کا دورہ کیا تھا اور ایران میں دانشوروں اور ثقافتی شخصیات سے ملاقاتیں کی تھیں-

واضح رہے کہ میڈیا بنجامین اور ان کا گروپ کوڈ پینک امریکا کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کا مخالف ہے-

ایران کے پریس ٹی وی کی اینکر اور معروف صحافی مرضیہ ہاشمی کو بھی گذشتہ تیرہ جنوری کو بغیر کسی وجہ کے امریکا کے سینٹ لوئیس ہوائی اڈے پر گرفتار کر لیا گیا تھا اور واشنگٹن کی جیل میں منتقل کرنے کے بعد ایف بی آئی کے اہلکاروں نے انہیں بھی شدید ایذائیں پہنچائی تھیں- امریکی حکام سرانجام رائے عامہ کے  دباؤ میں آکر مرضیہ ہاشمی کو رہا کرنے پر مجبور ہو گئے تھے-

 

ٹیگس