امریکہ میں بڑھتی نفرت کے نتیجے میں جرائم میں اضافہ
امریکی محکمہ پولیس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں بڑھتے جرائم کی بھینٹ چڑھنے والے نصف سے زائد لوگوں کو نسل پرستی کی بنا پر جرائم کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: رپورٹ کے مطابق امریکہ میں، جو انسانی حقوق و آزادی کے تحفظ کا دعویدار ملک ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے ایک مظہر کی حیثیت سے اس ملک میں سیاہ فام ہونے، تعلیمی امتیاز، ملازمت اور نسل پرستی کی بنیاد پر لوگوں کو جرائم کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ پولیس ایف بی آئی نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں بڑھتے جرائم کی بھینٹ چڑھنے والے نصف سے زائد لوگوں کو نسلی امتیاز کی بنا پر جرائم کا نشانہ بنایا گیا ہے اور سن دو ہزار اکیس میں ان جرائم میں بارہ فیصد اضافہ ہوا ہے۔
امریکی محکمہ پولیس ایف بی آئی نے اسی طرح یہ اعلان بھی کیا ہے کہ پینسٹھ فیصد افراد جو نفرت کا نشانہ بنے ہیں وہ نسل پرستی کا شکار ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں بڑھتے جرائم میں دو ہزار سے زائد سیاہ فام شہریوں پر کئے جانے والے نسل پرستانہ حملے شامل ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں اسپین اور ایشیائی ملکوں کے شہریوں کے خلاف حملوں کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے۔