امریکی بوئنگ 737 میکس8 طیاروں پرپابندی
برطانیہ، چین، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ،ارجنٹائن، اوریورپی یونین کے بعدہندوستان اور متحدہ عرب امارات نے بھی امریکی بوئنگ 737 میکس -8 جیٹ طیاروں کی پرواز پر فوری طور پر پابندی عائد کردی ہے۔
ڈبلیواےایم خبررساں ایجنسی کے مطابق ان ممالک نے یہ فیصلہ ایتھوپیا میں 10 مارچ کو ایتھوپین ایئرلائنز کا ایک بوئنگ 737 میکس -8 ہوائی جہاز کے گر کر تباہ ہونے کے بعد لیا ہے۔ اس حادثہ میں عملہ کے آٹھ ارکان سمیت طیارے میں سوار تمام 157 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
ایتھوپین ایئرلائن کے طیارے بوئنگ 737 میکس8 کو حادثہ پیش آنے کے بعدفوری طور پراتھوپیا چین، سنگاپور اور انڈونیشیا نے اپنے بوئنگ 737 گراؤنڈ کردیے تھے جس کے بعد دیگر ممالک نے بھی بوئنگ 737 طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کا اعلان کیا۔
پانچ ماہ کے دوران بوئنگ 737 میکس8 ماڈل کے دو مسافر طیارے حادثے کا شکار ہوچکے ہیں۔ مسافر طیارے بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی امریکی کمپنی اس ماڈل کو تیار کرتی ہے۔
گزشتہ روز اتھوپین ایئرلائن کے طیارے کو حادثہ پیش آنے سے 157 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اکتوبر 2018 میں بھی اسی ماڈل کا طیار کریش کرگیا جس سے 189 افراد ہلاک ہوئے تھے۔