Mar ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
  • ہالینڈ کے شہر یوتریخت میں فائرنگ ایک ہلاک متعدد زخمی

ہالینڈ کے شہر یوتریخت میں مسلح شخص نے ٹرام پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔

ہالینڈ کے شہر یوتریخت کے مغربی حصے میں ٹرام اسٹیشن کے قریب فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا اور حکام نے اسی مقام پر ٹرام کو روک کر علاقے کو اپنے محاصر میں لے لیا۔ فائرنگ کے اس واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے جس کی لاش پولیس نے اپنی تحویل میں لے لی ہے۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مسلح شخص فائرنگ کرنےکے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا - یوتریخت شہر کی پولیس نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور ہم معاملے کی تفتیش کررہے ہیں- ڈچ وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ فائرنگ کے  بعد ہنگامی بنیادوں پر صلاح ومشورہ کر رہے ہیں۔ حملےکے بعد ہالینڈ کے مختلف شہروں کے حساس مراکز پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

ٹیگس