پاکستان: قومی اسمبلی کے چھ اور پنجاب اسمبلی کے سات حلقوں میں ووٹنگ ختم
پاکستان میں قومی اسمبلی کے چھ اور پنجاب اسمبلی کے سات حلقوں میں آج ضمنی انتخابات کے لئے سخت سیکورٹی میں ووٹ ڈالے گئے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کی 13 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت اختتام کو پہنچ گیا اور اب ووٹوں کی گنتی کی جارہی ہے۔
تمام حلقوں کے دو ہزار سات سو بانوے پولنگ اسٹیشنوں میں سے چار سو آٹھ انتہائی حساس اور ایک ہزار بتیس حساس قرار دیے گئے جبکہ بیس ہزار سے زائد اہل کار سیکورٹی کے لیے تعینات کیے گئے تھے۔
سیکورٹی اہلکاروں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ آئین کے آرٹیکل 245، قانون اور الیکشن کمیشن کے مینڈیٹ کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔
ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی تھی اور شام 5 بجے تک جاری رہی۔
واضح رہے کہ زیادہ تر نشستیں اس وقت خالی ہوئی تھیں، جب پی ٹی آئی کے وہ اراکین نااہل قرار پائے تھے جنہیں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی 2023 کے پُرتشدد واقعات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر سزائیں سنائی گئی تھیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok