Nov ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۳ Asia/Tehran
  • غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کی دہشت گردی میں شدت، جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی جاری

غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کی دہشت گردی کا سلسلہ ایک بار پھر عروج کو پہنچ گیا ہے اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اب اس قدر شدید ہو چکی ہے کہ عالمی سطح پر غزہ والوں کی جان کے سلسلے میں دوبارہ سخت تشویش پیدا ہو گئی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: عرب میڈیا نے غزہ کے طبی ذرائع کےحوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے تازہ ترین دہشت گردانہ حملوں میں مزید کم از کم 22 فلسطینی شہید اور دسیوں زخمی ہو ئے ہیں۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق، صیہونی ٹولے نے دیر البلح، النصیرات اور غزہ شہر پر شدید حملے کئے ہیں جن میں شہدا کی تعداد 22 اور زخمیوں کی تعداد 30 سے ​​تجاوز کر گئی ہے، ان میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت نے دیر البلح میں ایک خاندان کے مکان جبکہ غزہ پٹی کے وسط میں واقع النصیرات میں ایک نجی مکان کو نشانہ بنایا۔ صیہونی دہشت گردوں نے غزہ شہر کے مشرق میں کئی رہائشی عمارتوں پر بھی بمباری کی۔ اس سے قبل غزہ شہر کے مغرب میں ایک سویلین گاڑی کو صیہونی دہشت گردوں نے نشانہ بنا کر 5 افراد کو شہید کر دیا تھا۔

صیہونی حکومت کے آرمی ریڈیو نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ شہر کے مغرب میں حملے کا مقصد القسام بریگیڈ (حماس کی عسکری شاخ) کے اسلحہ ڈپارٹمنٹ کے انچارج "علاء حدیدی" کو نشانہ بنانا تھا اور یہ کارروائی امریکہ کے تعاون سے انجام دی گئی۔

اُدھر یونیسیف کے ترجمان ریکارڈو پیریس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 11 اکتوبر کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک روزانہ اوسطا 2 بچے شہید ہوئے ہیں جس سے شہید ہونے والے بچوں کی مجموعی تعداد 70 کے قریب پہنچ گئی ہے۔

غاصب اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری

 

دوسری جانب فلسطینی قیدیوں کے امور کی نگرانی کرنے والی تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سال 5 نومبر سے اب تک دہشت گرد صیہونی فوج تقریباً 350 بچوں کو اغوا کر چکی ہے۔ فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق ان میں سے بیشتر بچے بغیر کسی مقدمے کے قید میں ہیں اور بالغ قیدیوں کی طرح ہی سخت حالات میں رکھے گئے ہیں۔

غزہ میں صیہونی ٹولے کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ایسے وقت میں جاری ہے کہ عالمی برادری خاص طور پر جنگ بندی معاہدے کے ضامن ممالک اور اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے محض تماشائی بنے ہوئے ہیں اور صیہونی ٹولے کو لگام لگانے میں مکمل طور پر بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok

ٹیگس