وینزویلا میں صدرنکولس مادرو کے حق میں ریلیاں
Apr ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۳ Asia/Tehran
وینزویلا میں ہزاروں لوگوں نے ہفتہ کو موجودہ صدر نکولس مادرو کے حق میں ریلیاں نکالیں۔
وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں حکومت کے حامی صبح سے ہی کئی علاقوں میں جمع ہونا شروع ہو گئے تھے ۔ مظاہرین نے صدرنکولس مادرو کے حق میں لکھے ہوئے پوسٹر لے کر ریلیاں نکال کر سرکاری کمپنی کورپولیک کے حق میں یکجہتی دکھائی۔
صدرنکولس مادرو نے ٹویٹ میں کہا وینزویلا کو سامراج مخالف دکھانے کے لئے کاراکس کی سڑکوں کو خوشی اور رنگوں سے بھریں ۔ امن اور قومی آزادی کو بچائے رکھیں۔
واضح رہے کہ امریکہ وینزویلا میں موجودہ صدر نکولس مادرو کے خلاف اس ملک کے عوام اور فوج کو اکسانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے اورامریکہ نے اس پر کئی قسم کی پابندیاں بھی عائد کی ہیں تاہم اسے اب تک ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔