Apr ۲۳, ۲۰۱۹ ۲۱:۰۹ Asia/Tehran
  • جھوٹ، فریب اور چوری، امریکی اقتدار کی نشانیاں ہیں ، پمپیئو

امریکی وزیر خارجہ نے جھوٹ، دھوکہ دھی اور چوری کو امریکہ کے شکوہ و عظمت کی نشانی قرار دیا ہے۔

ٹیکساس کی ای اینڈ ایم یونیورسٹی کے ایک پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے مائیک پومپیو نے کہا کہ جب وہ سی آئی اے کے سربراہ تھے تو ادارے میں دروغگوئی، فریب کاری اور چوری کا دورہ تھا بقول ان کے یہ امریکہ کی عظمت کی نشانی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کے اس بیان پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور متبادل میڈیا چینلوں پر سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ بعض صارفین نے لکھا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے بتادیا ہے کہ جھوٹ بولو، دھوکہ دو اور چوری کرو سی آئی اے کا نصب العین ہے۔

ٹرو نیوز ٹیلی ویژن چینل نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے  کہ یہ امریکی وزیر خارجہ کی بائیوگرافی نہیں بلکہ انجیل کی رو سے شیطان کی بائیوگرافی ہے۔

ٹیگس