جزیرہ نمائے کوریا میں امن کا انحصار امریکی رویے پر ہے، کم جونگ ان
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ جزیرہ نمائے کوریا میں امن کا انحصار امریکی رویے پر ہے۔
روس کے شہر ولادی ووستوک میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے پہلی ملاقات میں کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ ہنوئی میں صدر ٹرمپ سے ان کی ملاقات کے دوران امریکہ نے بداعتمادی کا مظاہرہ کیا۔
کم جونگ ان نے کہا کہ جزیرہ نمائے کوریا اور خطے کی صورتحال بدستور بحرانی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ اپنی ملاقات کو دوستانہ قرار دیا۔
کم جونگ ان نے روسی صدر کو شمالی کوریا کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔ دونوں رہنماؤں نے روس اور شمالی کوریا کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
اقتدار سنبھالنے کے بعد شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا یہ پہلا دوہ روس ہے جسے علاقے کے سیاسی اور صحافتی حلقوں میں خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔