Apr ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۷ Asia/Tehran
  • جنوبی کوریا امریکی دباؤ کا مقابلہ کرے، شمالی کوریا

شمالی کوریا کی امن کمیٹی نے ایک بیان میں جنوبی کوریا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی توسیع میں امریکی دباؤ کا مقابلہ کرے۔

شمالی کوریا کی امن کمیٹی نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کو امریکی دباؤ سے ہٹ کر دونوں کوریاؤں کے درمیان تعاون کے منصوبوں پر توجہ دینی چاہئے۔
اس کمیٹی نے کہا ہے کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان تعلقات کا فروغ امریکہ کے لئے خوش آئند نہیں۔
شمالی کوریا کی امن کمیٹی کے مطابق امریکہ نے پابندیاں عائد کر کے دونوں کوریاؤں کے تعلقات کو نشانہ بنایا ہے اور اس کا یہ عمل ماضی کی طرف واپسی کے مترادف ہے جبکہ اس سے شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان پھر سے تنازعہ شروع ہو سکتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کو چاہئے کہ دو طرفہ تعلقات کی توسیع کے موثر طریقے تلاش کرے اور امریکی دباؤ میں نہ آئے۔

ٹیگس