Apr ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۷:۵۹ Asia/Tehran
  •   ٹرمپ کو لندن آنے کا حق نہیں ہے، برطانیہ کی شیڈو حکومت کا بیان

برطانوی پارلیمنٹ میں شیڈو حکومت کی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ برطانیہ کا دورہ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے۔

برطانوی پارلیمنٹ میں شیڈو حکومت کے وزیرخارجہ ایمیلی تھورنبری نے اپنے ٹویٹر پیج پر امریکی صدر ٹرمپ کو شدید تنقیدوں کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ اسلحے کی تجارت کے معاہدے کے بارے میں ٹرمپ کا بیان اس حقیقت کا گواہ ہے وہ اپنی حکومت کی ذلت و رسوائی اور عالمی نظام کے لئے خطرات پیدا کرنے کے علاوہ کچھ اور نہیں سوچتے۔
اس درمیان خبروں میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ آئندہ جون کے مہینے میں برطانیہ کا دورہ کریں گے۔
لندن کی مختلف تنظیموں، سول سوسائٹی اور جنگ مخالف گروہوں نے برطانیہ کے سبھی شہروں میں سرگرم تنظیموں اور گروہوں سے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے موقع پر اس دورے کے خلاف مظاہرے کریں۔ برطانیہ کی حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت لیبر پارٹی کے سربراہ جیرمی کوربن نے بھی ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے ایسے شخص کا استقبال نہیں کرنا چاہئے جو بین الاقوامی معاہدوں کو پھاڑ کر پھینک دیتا ہے اور نسل پرستانہ و فساد پھیلانے والی زبان استعمال کرتا ہے۔

ٹیگس