Oct ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۱ Asia/Tehran
  • انڈونیشیا کے صدر: طویل مدتی استحکام اور خوشحالی کے حصول کے لیے علاقائی ہم آہنگی اور تعاون ضروری

کوالالمپورمیں آسیان کا اجلاس جاری ہے جس میں امریکا کی جانب سے ممکنہ نئے ٹیرف کے سائے میں اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر غور کیا جا رہا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے "آسیان انڈوپیسفک سمٹ دو ہزار پچیس" میں اپنی تقریر میں کہا ہے کہ طویل مدتی استحکام اور خوشحالی کے حصول کے لیے علاقائی ہم آہنگی اور تعاون ضروری ہے۔

انڈونیشیا کے صدر نے "آسیان کامن کاربن فریم ورک" اور "ریجنل پاور گرڈ" جیسے منصوبوں کے ذریعے خطے کی سبز توانائی کی طرف منتقلی کو تیز کرنے پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ خطہ عالمی اقتصادی ترقی کا اہم انجن ہے اور اس میں تمام رکن ممالک کو شامل ہونا چاہیے تاکہ کوئی بھی ملک ترقی میں پیچھے نہ رہے۔
آسیان اجلاس کا مقصد اقتصادی انضمام ہے تاہم ساؤتھ چائنا سی کی صورت حال، بڑھتی امریکہ چین مسابقت، امریکہ کی منافقانہ پالیسیاں، غزہ کی صورت حال اور میانمار میں خانہ جنگی کی وجہ سے اس اجلاس کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔
یادرہے کہ اس تین روزہ اجلاس میں دنیا بھر سے چوبیس سے زائد ممالک شرکت کر رہے ہیں۔

 

 

ٹیگس