Oct ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • استنبول : پاکستان و افغانستان کے مذاکرات میں تیسرے دن بھی کوئی پیشرفت نہيں

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے وفود اپنے اپنے مطالبات پر ڈٹے ہوئے ہیں اور انہیں منطقی اور معقول، جبکہ فریق مقابل کے مطالبات کو ناقابل قبول قرار دے رہے ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق پاکستان اپنے مطالبات پر زور دے رہا ہے جنہیں افغانستان کی طالبان حکومت کا وفد تسلیم کرنے پر تیار نہیں ہے۔ 
پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان وفد با اختیار نہیں ہے اور بار بارکابل سے رابطہ کرتا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ طالبان کا وفد کابل سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔
پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے جو مطالبات پیش کئے ہیں وہ منطقی بھی ہیں اور بقول اس کے سب کے مفاد میں بھی ہیں لیکن کابل سے کوئی حوصلہ افزا جواب نہیں آرہا ہے۔ 

 

 

ٹیگس