یورپ، انسٹیکس میکنزم کے تحت ایران سے تجارت پرآمادہ
Apr ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
اس نشست کا انعقاد برطانوی محکمہ بین الاقوامی تجارت اور ایران برطانیہ ایوان تجارت کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا تھا.
یورپ کے مخصوص مالیاتی نظام انسٹیکس کے ڈائریکٹر پرفیشر نے لندن میں تاجروں، سرمایہ کاروں اور مختلف کمپنیوں کے عہدیداروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ یورپی تاجر اس مالیاتی نظام کے تحت پہلی بار اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارت کے لئے آمادہ ہیں.
پرفیشر کا کہنا تھاکہ انسٹیکس کا ادارہ ایران کے ساتھ کم سے کم وقت میں تجارتی لین دین کے لئے تیار ہے.