May ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۵ Asia/Tehran
  • وینزویلا کے صدر کا تختہ اُلٹنے کی سازش پھر ناکام

وینزویلا کے صدر کا تختہ اُلٹنے کی امریکی سازش ایک بار پھر ناکام ہو گئی ہے۔

امریکی حمایت یافتہ اور ٹرمپ کےخود ساختہ صدر خواں گوائیڈو کو فوج نے ایک بار پھر مسترد کر دیا اور اس طرح اس کی اور امریکی صدر ٹرمپ کی وینزویلا کے قانونی صدرمادرو کا تختہ الٹنے کی سازش ایک بار پھر ناکام ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں فوجی اڈے کے قریب امریکی حمایت یافتہ اور ٹرمپ کےخود ساختہ صدر خوان گوائیڈوکے آلہ کاروں نے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 60 کے قریب افراد زخمی ہو گئے تاہم سکیورٹی فورسز نے سختی کے ساتھ بلوائیوں کے حملوں اور امریکی سازش کو ناکام بنا دیااور وینزویلا کے عوام سڑکوں پر آ گئے اور اپنے قانونی صدر مادرو کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔

یاد رہے کہ امریکہ وینزویلا میں موجودہ صدر نکولس مادرو کے خلاف اس ملک  کے عوام اور فوج کو اکسانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے اورامریکہ نے اس پر کئی قسم کی پابندیاں بھی عائد کی ہیں تاہم اسے اب تک ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

یورپی یونین نے وینزویلا کے معاملات کو سیاسی طور پر حل کرنے پر زور دیا ہے۔

ٹیگس