May ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۱ Asia/Tehran
  • امریکہ میں خانہ جنگی شروع ہونے کا امکان

امریکہ میں ریپبلکن سیاستدانوں نے اپنے طرفداروں سے کہا ہے کہ وہ ہتھیار خرید کر خود کو امریکہ میں ممکنہ خانہ جنگی کے لئے آمادہ کریں۔

اخبار گارڈین کے مطابق وائرل ہونے والی ایک صوتی فائل سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ ریاست واشنگٹن کے ریپبلکن رکن کانگریس مت شی نے جک رابرٹسن نامی اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ اپنے طرفداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ خود کو خانہ جنگی کے لئے آمادہ کریں۔ان کا کہنا ہے کہ بائیں بازو کے گروہ،  ملک میں شورش کے درپے ہیں اور ان کا مقابلہ کرنے کے لئے ہتھیاروں سے لیس اور مکمل آمادہ ہونا ضروری ہے۔اس اخبار نے گذشتہ ہفتے بھی رپورٹ دی تھی کہ ریپبلکن کے اس سیاستداں نے امریکہ میں بائیں بازو کے دھڑوں کے خلاف پرتشدد و نفسیاتی کارروائی اور ان دھڑوں کی جاسوسی کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

ٹیگس