May ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۷ Asia/Tehran

وینزوئیلا کے عوام نے ایک بار پھر اپنی سوجھ بوجھ اور ہوشیاری کو ثابت کرتے ہوئے امریکا کی سازش کو ناکام بنا دیا۔

دو تین دن سے یہ افواہ گردش کر رہی تھی کہ وینزوئلا کی فوج نے صدر مادورو کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا ہے۔ اس خبر کو پھیلانے والے مغربی ذرائع ابلاغ نے کہا کہ اب فوج بھی باغیوں کی صف میں شامل ہو گئی ہےاور مادورو کا تختہ الٹنے والا ہے لیکن ہوا کچھ نہیں۔

معاملہ یہ تھا کہ وینزوئیلا کے فوجیوں کی ایک ٹولی نے امریکی حمایت یافتہ وینزوئیلا کے مخالفین کے لیڈر خوان گائیدو کے ساتھ مل کر اس ملک کی قانونی حکومت کے خلاف بغاوت کرنے کی کوشش کی جب کہ وینزوئیلا کی فوج کے ایک بڑے حصے اور اس ملک کے عوام کی ہوشیاری سے جو وینزوئیلا کی قانونی حکومت کے مکمل ساتھ ہیں، بغاوت کی یہ کوشش شکست سے دوچارہوگئی۔

وینزوئیلا کے اندرونی امور میں واشنگٹن کی مداخلت کا مقابلہ کرنے کے تحت  وینزوئیلا کی شہری ہوابازی کی تنظیم نے اپنے ملک کی فضا میں امریکی طیاروں کی چھبیس ہزار فٹ سے نیچے پروازوں پر پابندی بھی عائد کر دی۔وینزوئیلا کی حکومت نے اسی طرح اپنے ملک سے اڑتالیس گھنٹے کے اندر امریکہ کی تمام ایر لائینوں کے واپس چلے جانے کی ہدایات جاری کر دیں۔

ٹیگس