ایران کی جوابی کارروائی مچا سکتی ہے تباہی! ٹرمپ کے مشیروں نے حملہ نہ کرنے کی دی صلاح
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مشیروں نے انھیں ایران پر حملہ کرنے سے باز رہنے پر مجبور کر دیا۔
سحرنیوز/دنیا: صیہونی ویب سائٹ واللا نے دعوی کیا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے مشیروں نے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملے کا نتیجہ مبہم و نامعلوم ہونے اور ایران کی جانب سے بڑی جوابی کارروائی کا حوالہ دے کر ٹرمپ کو بدھ کی رات ایران پر فوجی حملہ کرنے سے روک دیا۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اسلامی جمہوریہ ایران پر فورا ایک بھرپور حملہ کرنا چاہتے تھے جو ایران کو بھاری نقصان پہنچائے لیکن ٹرمپ کے مشیروں نے کہا ہے کہ وہ ایسے کسی حملے کی کامیابی کی ضمانت نہيں دے سکتے۔

امریکی فوجی مشیروں کی اس بات پر بھی تاکید ہے کہ علاقے میں امریکی فوج کے ماضی سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکہ کے کسی بھی فوجی اقدام کے بڑے پیمانے پر جواب ضرور دیا جائے گا جو امریکی فوج برداشت نہيں کرپائے گی۔ بعض فوجی تجزیہ نگاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ مہینوں میں امریکہ کی توجہ وینزوئيلا پر مرکوز رہنے کے باعث مغربی ایشیا میں امریکہ کی فوجی صلاحیتیں بڑی حد تک کم ہوئی ہیں اور واللا کے مطابق اسی موضوع نے ٹرمپ کو گزشتہ شب ایران کے خلاف کسی فوجی کارروائی سے منصرف کردیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel