Jan ۱۶, ۲۰۲۶ ۱۴:۴۷ Asia/Tehran
  • وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو کا نوبل امن انعام امریکی صدر ٹرمپ کے حوالے

نوبل انسٹی ٹیوٹ کے قانون کے برخلاف وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو نے اپنا نوبل امن انعام امریکی صدر ٹرمپ کو دے دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: میڈیا رپورٹوں کے مطابق ماریا کورینا ماچادو نے وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اپنا نوبل انعام ٹرمپ کو دیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات امریکی فوج کے ہاتھوں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے اغوا کے چند ہفتے بعد ہوئی ہے۔

ماریا کورینا ماچادو وینزویلا میں اقتدار حاصل کرنے کے لئے امریکی صدر ٹرمپ کی بھرپور خوشامد کر رہی ہیں لیکن اب تک انہیں اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

نوبل انسٹی ٹیوٹ نے گزشتہ ہفتے اپنے بیان میں اس سلسلے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک بار جب نوبل انعام کا اعلان ہوجائے تو اس کے بعد نہ تو وہ منسوخ کیا جا سکتا ہے، نہ ہی کسی کے ساتھ شیئر کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اسے کسی دوسرے کو منتقل کیا جا سکتا ہے۔ یہ وضاحت سامنے آنے کے باوجود بھی وائٹ ہاؤس کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نوبل امن انعام اپنے پاس رکھ لیا ہے۔

 

ٹیگس