May ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
  • کسی ملک کو دوسرے ملک پر خود سرانہ حملے کا حق نہیں، روس

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک کو دوسرے ملک کے خلاف خود سرانہ طریقے سے فوجی حملہ کرنے کا حق حاصل نہیں۔

 فن لینڈ میں اپنے امریکی ہم منصب مائک پومپیو سے ملاقات کے بعد روسی وزیر خارجہ نے وینیزویلا کے خلاف بعض مغربی ملکوں کی مخاصمانہ پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کی۔
 انہوں نے کہا کہ میں اپنے امریکی ہم منصب پر واضح کر دیا ہے کہ کسی بھی ملک کو سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف فوجی محاذ کھولنے کا حق حاصل نہیں۔
 روسی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ وینیزویلا کا بحران اندرونی سطح پر حل کیے جانے کی ضرورت ہے کیونکہ بیرونی مداخلت کے نتیجے میں اس ملک کی صورت حال مزید پیچیدہ ہو جائے گی۔

ٹیگس