یورپی کونسل میں روس کی رکنیت بحال کرنے پر اتفاق
May ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۳ Asia/Tehran
یورپی کونسل کے وزرائے خارجہ نے روس کی اس کی کونسل میں واپسی پر اتفاق کر لیا ہے۔
یورپی کونسل میں روس کی واپسی کی تحریک فرانس اور جرمنی نے پیش کی جس کی کونسل کے دیگر رکن ملکوں نے حمایت کی۔روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤ روف نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک یورپی کونسل میں باقی رہنا چاہتا ہے اگر چہ بعض افراد نے روس کو نکالنے کی بھرپور کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ روس یورپی کونسل کا سالانہ فنڈ بھی ادا کرنے کو تیار ہے۔قابل ذکر ہے کہ یورپی کونسل نے جزیرہ نمائے کریمہ کے روس اسے الحاق کے بعد روس کی رکنیت معطل کردی تھی جس کے جواب میں روس نے بھی اس کونسل کو دیا جانے والے فنڈ روک دیا تھا۔