چین ایران اقتصادی اور تجارتی تعلقات قانونی ہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ
May ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ تہران اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو قانونی قرار دیا ہے۔
ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چین کی وزارت خآرجہ کے ترجمان لوکانگ نے بیجنگ تہران اقتصادی اور تجارتی تعلقات کا کھل کر دفاع کیا۔
انہوں نے کہا کہ چین ایران اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر روک لگانے کا حق کسی کو حاصل نہیں۔
لوکانگ نے کہا کہ چین بارہا امریکہ کے ایران مخالف اقدامات کی مخالفت کر چکا ہے۔
حکومت امریکہ نے دو مئی سے ایرانی تیل کے خریداروں کو حاصل استثنی ختم کر دیا ہے۔ چین اور ترکی جیسے ممالک نے امریکی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران سے تیل کی خریداری کا سلسلہ بدستور جاری رکھیں گے۔