May ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  • امریکی سینیٹر کا ایران کے مقابلے میں کمزوری کا اعتراف

امریکی سینیٹ میں اکثّریتی دھڑے کے سربراہ مچ مک کینل نے ایران کے مقابلے میں ٹرمپ انتظامیہ کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔

 کانگریس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مک کینل نے کہا کہ کوئی بھی موجودہ صورتحال میں ایران کے خلاف فوجی راہ حل کی بات نہیں کر رہا۔
 قابل ذکر ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو، سرپرست وزیر دفاع پیٹرک شناھن، چیف آف اسٹاف جنرل ڈینفور اور سی آئی اے کی سربراہ گینا ہیسپل نے منگل کے روز ایران کے بارے میں ہونے والے سینیٹ کے کھلے اجلاس میں شرکت کی تھی۔
دوسری جانب ڈیموکریٹ ارکان نے اس اجلاس کے بعد یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ پومپیو نے  ایران کے خلاف گھسے پٹے دعوں کے اعادے کے سوا کوئی نئی بات بیان نہیں کی۔
 ڈیموکریٹ سینیٹر ڈگ ڈربن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا یہ سمجھنا سخت غلطی ہوگی کہ کانگریس آسانی کے ساتھ مشرق وسطی میں کسی نئی جنگ کی اجازت دے دے گی۔

ٹیگس