May ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۵ Asia/Tehran
  •  امریکہ کے ایٹمی تجربے کے خلاف جاپان میں مظاہرہ

ہزاروں جاپانیوں نے ہیروشیما میں مظاہرہ کرکے امریکہ کے حالیہ ایٹمی تجربے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ ۔

 دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکہ کے وحشیانہ ایٹمی حملے کی بھینٹ چڑھنے والوں کی یادگار پر جمع ہونے والے جاپانی شہریوں نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ہرقسم کے ایٹمی تجربات کی مذمت میں نعرے درج تھے۔امریکہ کی ایٹمی بمباری میں زندہ بچ جانے والوں کے نمائندے توشی یوکی میماکی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے دنیا میں ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کو افسوسناک قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی بمباری میں زندہ بچ جانے والوں کی انجمن ٹوکیو میں امریکی سفارت خانے کے ذریعے صدر ٹرمپ کو خط ارسال کرکے ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات پر اعتراض اٹھائے گی۔امریکہ نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا ہے کہ اس نے رواں سال کے آغاز میں سب کریٹیکل ایٹم بم کا تجربہ کیا ہے۔ہیروشیما کے میئر نے احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سب کریٹیکل بموں کے تجربے کو ناقابل معافی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے اس اقدام سے ایٹمی بمباری سے متاثر ہونے والوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔یہاں

ٹیگس