May ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کو اسلحہ کی سپلائی بند کرنے کا مطالبہ

فرانس کی بندرگاہ مرسی پر سعودی بحری جہاز کے لنگر انداز ہونے کے بعد جنگ مخالف گروپس کے افراد نے زبردست مظاہرے کیے ہیں۔

اسلحہ کی ترسیل کے لیے سعودی بحری جہاز ایسے وقت میں مرسی  بندرگاہ پر پہنچا ہے جب گزشتہ روز فرانسیسی وزیر خارجہ نے جنگ یمن کو گھناونی ترین جنگ قرار دیا۔فرانسیسی مظاہرین اور جنگ مخالف گروپس سعودی عرب کو اسلحہ سپلائی بند کرنے اور جنگ یمن کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے۔فرانس کے ٹیلی ویژن چینل تین کے مطابق ، سعودی عرب کا تبوک نامی بحری جہاز جدید ترین فرانسیسی توپیں اور دوسرا اسحلہ لادنے کی غرض سے جدہ سے مرسی پہنچا ہے۔

فرانسیسی حکام کا دعوی کہا ہے کہ سعودی عرب کو بیچے گئے اسلحہ کے استعمال کو پوری طرح کنٹرول کیا جائےگا لیکن جنگ مخالفین اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ فرانسیسی ہتھیار جنگ یمن میں عام شہریوں کے خلاف استعمال کیے جائیں گے۔

ٹیگس