May ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۲ Asia/Tehran
  • منامہ کانفرنس میں اقوام متحدہ کی شرکت نہیں ہو گی

اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ ادارہ منامہ میں سینچری ڈیل سے متعلق اقتصادی کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا-

اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے کہا ہے کہ یہ ادارہ منامہ کانفرنس میں، جو اسرائیل اور فلسطین تنازعے کے بارے میں پیش کئے گئے سینچری ڈیل منصوبے کے اقتصادی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لئے منعقد ہو رہی ہے، شرکت نہیں کرے گا-

اقوام متحدہ کے ترجمان نے اس سے پہلے کہا تھا کہ مشرق وسطی کے امور میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر نیکلای ملادینوف کو منامہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی لیکن وہ اس کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے-

اقوام متحدہ کے ترجمان نے اس کے بعد اپنے اس بیان کی اصلاح کی اور کہا کہ ایسا کوئی دعوت نامہ آیا ہی نہیں تھا- فلسطینی انتظامیہ نے بھی منامہ کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا ہے-

منامہ کانفرنس پچیس اور چھبیس جون کو منعقد ہو گی جس میں فلسطین کے خلاف امریکا کے سینچری ڈیل منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ٹیگس