Jun ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۸:۱۱ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ کی تصاد بیانی

امریکی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر تضاد بیانی سے کام لیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن تہران کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

 تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے، جو اس سے پہلے ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں بارہ شرائط کا اعلان کر چکے ہیں، اپنے موقف سے پسپائی اختیار کر لی ہے۔ سوئیزرلینڈ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ، ایران کے ساتھ غیر مشروط بات چیت کے لیے تیار ہے تاہم تہران کے خلاف زیادہ سے زیاد دباؤ کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
 انھوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ ایران کے لئے ضروری ہے کہ وہ دنیا کا ایک عام ملک بن کر رہے۔
 امریکی وزیر خارجہ نے مئی دو ہزار اٹھارہ میں ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے بعد ایران کے ساتھ نئے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے بارہ شرائط کا اعلان کیا تھا۔
 ایران کے ایٹمی پروگروام اور یورینیم کی افزودگی کا خاتمہ، میزائل پروگرام کی بندش اور ایران کی علاقائی سرگرمیوں کو محدود کرنا امریکی وزیر خارجہ کی پیش کردہ شرائط میں شامل تھا۔
 بہرحال رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے واضح کر دیا ہے کہ ایران، امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔

ٹیگس