Jun ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۸:۲۳ Asia/Tehran
  • سینچری ڈیل کا مستقبل غیر یقینی، امریکی وزیرخارجہ

امریکی وزیر خارجہ نے ایک خصوصی نشست میں کہا ہے کہ سینچری ڈیل منصوبہ کامیاب ہونا بہت مشکل ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق مائیک پمپیؤ نے حال ہی میں ایک خصوصی نشست میں ایسی بات کہی ہے کہ جس سے پتہ چلتا ہے کہ خود امریکی حکام بھی سینچری ڈیل منصوبے پر یقین نہیں رکھتے اس لئے کہ اس منصوبے سے صرف اسرائیل کے مفادات پورے ہوتے ہیں-

امریکی وزیر خارجہ نے یہ اپیل بھی کی کہ فلسطینی فوری طور پر اس منصوبے کو مسترد نہ کریں۔

پمپیؤ نے اعتراف کیا کہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں پائی جاتی کہ امریکہ کی موجودہ حکومت سینچری ڈیل کے مسئلے کو حل کر سکے گی تاہم امید ہے کہ سب مفاہمت کی طرف بڑھیں گے۔ انھوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ یہ منصوبہ، اسرائیل کے مفاد میں ہے اس لئے وہ اسے بآسانی قبول کرے گا۔

واضح رہے کہ سینچری ڈیل منصوبے میں بیت المقدس کو اسرائیل کے حوالے کردیا گیاہے ، فلسطینی پناہ گزینوں کو واپسی کا حق حاصل نہیں ہو گا اور فلسطین صرف غزہ اور غرب اردن کے کچھ ہی علاقوں تک محدود رہے گا۔

ٹیگس