امریکی خارجہ پالیسی بردہ داری کے دور کی غماز
Jun ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۶:۳۰ Asia/Tehran
روس نے کہا ہے کہ دیگر ملکوں کے سلسلے میں امریکہ کی خارجہ پالیسی بردہ داری کے دور کی یاد تازہ کرتی ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ عالمی سطح پر امریکہ کا رویہ سفارتکاری کی مانند نہیں ہے اور اس رویے سے بردہ داری کے دور کی عکاسی ہوتی ہے کہ جس میں زور زبردستی سے کام کروایا جاتا تھا۔روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ امریکہ کے اسی رویے سے جزیرہ نمائے کوریا میں جوہری مسئلہ اور بین الاقوامی ایٹمی معاہدے کے بارے میں موجودہ صورت حال پیدا ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ اس قسم کے مسائل، امریکی دباؤ اور زور زبرستی کی بنا پر ہی وجود میں آئے ہیں۔ماریا زاخارووا نے یہ بھی کہا کہ امریکہ، روس اور چین کے دو طرفہ تعلقات کو کمزور کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔