پاک و ہند کے ذرائع ابلاغ میں جاپان کے وزیراعظم کے دورہ ایران کا انعکاس
پاکستان و ہندوستان کے ذرائع ابلاغ میں جاپان کے وزیراعظم کے دورہ ایران کا وسیع پیمانے پر انعکاس ہوا ہے۔
سب سے پہلے پاکستانی اخبارات اور پہلے روزنامہ جنگ
روزنامہ جنگ کی شہ سرخی
جاپانی وزیراعظم تہران پہنچ گئے، شاندار استقبال ،روحانی سے ملاقات
روزنامہ جنگ لکھتا ہے کہ جاپانی وزیراعظم شینزو آبے ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے ،ڈاکٹر روحانی نے شنزوابے کا سعدآباد محل آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیا، انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ گرمجوشی کے ساتھ ہاتھ ملایا،ایرانی مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے مہمان صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا. شنزوابے نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا،اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
اور اب پاکستانی وب سائٹ اب تک کی شہ سرخی
جاپانی وزیراعظم تہران پہنچ گئے، امریکا،ایران کشیدگی پر بات ہو گی
جاپانی وزیراعظم شین زوآبے ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی پر بات کرنے کیلئے تہران پہنچ گئے۔ شین زوآبے ایرانی صدر حسن روحانی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
جاپانی وزیراعظم شین زوآبے کا تہران ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ جاپانی وزیراعظم کی جمعرات کے روز اعلیٰ ایرانی حکام سے امریکا اور ایران کشیدگی پر بات چیت کی ہوگی۔
اور اب ہندوستان سے شائع ہونے والے اخبار انقلاب کی شہ سرخی
جاپان کے وزیراعظم شینزوآبے ایران پہنچ گئے۔
اخبار انقلاب لکھتا ہے کہ جاپان کے وزیراعظم بدھ کے روز تہران پہنچ گئے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نےشینزوآبے کی طیارے سے سے اترتے ہوئے براہ راست تصاویر نشرکی۔
جاپان کے وزیراعظم کا ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے مہرآباد ایر پورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔
گزشتہ 40 برسوں کے دوران ایران کا دورہ کرنے والے یہ جاپان کے پہلے وزیراعظم ہیں۔ اس سے پہلے 1978 میں اس وقت کے وزیراعظم تاکیو فوکیدا نے ایران کا دورہ کیا تھا۔
جاپان کے وزیراعظم رہبر انقلاب اسلامی اور صدر سے ملاقات میں علاقائی اور علاقے کی صورتحال اور کشیدگی پر گفتگو کریں گے۔