Jun ۱۳, ۲۰۱۹ ۲۰:۱۲ Asia/Tehran
  •  ویکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے سے متعلق درخواست پر دستخط

برطانوی وزیر داخلہ نے ویکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو امریکہ کے حوالے کئے جانے سے متعلق درخواست پر دستخط کر دیئے۔

برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے بی بی سی ریڈیو کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جولین اسانج اس وقت جیل میں ہیں اور امریکا کی جانب سے ان کی حوالگی کی درخواست جمعہ چودہ جون کوعدالت میں پیش کی جائے گی-

برطانوی وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ انہوں نے جولین اسانج کی حوالگی کی درخواست پر دستخط کر دئے ہیں جنھیں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا- برطانوی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ حتمی فیصلہ عدالت کرے گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ گیارہ اپریل کو ایکواڈور کی حکومت کی جانب سے سیاسی پناہ واپس لینے کے بعد لندن پولیس کو ایکواڈورکے سفارتخانے میں بلایا گیا اور پھر جولین اسانج کو گرفتار کر لیا گیا-

جولین اسانج نے سفارتخانے کو چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ ویکی لیکس کی سرگرمیوں کے سوالات پر انہیں امریکا منتقل کیا جا سکتا ہے-

 

ٹیگس