Jun ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • ایران - امریکا کشیدگی میں طاقت کا استعمال ہلاکت خیز: روس

روس نے امریکا اور ایران سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے اپنی خدمات پیش کیں۔

ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ایران - امریکا کشیدگی میں طاقت کا استعمال ایک بین الاقوامی تنازع بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عرب ریاستوں کو بھی خطے میں طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات کی حمایت کرنی چاہیے، طاقت کا استعمال مشرق وسطیٰ سمیت دیگر علاقوں کے لیے بھی ہلاکت خیز ہوگا۔

سرگئی لاوروف نے مطالبہ کیا کہ دونوں ممالک نو ریٹرن جیسے خطرناک موڑ سے گریز کریں اور مہذبانہ بات چیت کی طرف آجائیں۔

روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کشیدگی میں ابھی نو ریٹرن پوائنٹ نہیں آیا، دونوں ممالک الٹی میٹم، پابندیوں اور بلیک میلنگ کی پالیسی سے اجتناب کریں۔

انہوں نے کہا کہ دیگر عرب ریاستوں کو بھی خطے میں طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات کی حمایت کرنی چاہیے، طاقت کا استعمال مشرق وسطیٰ سمیت دیگر علاقوں کے لیے بھی ہلاکت خیز ہوگا۔

ٹیگس