کیلی فورنیا میں شدید زلزلہ
Jul ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں شدید زلزلہ آیا ہے ۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں رکٹر اسکیل پر چھے اعشاریہ چار کی شدت کا زلزلہ آیا ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ بیس سال میں کیلی فورنیا میں آنے والا یہ شدید ترین زلزلہ ہے ۔
زلزلے کے بعد سو سے زائد آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے ہیں ۔
زلزلے کا جھٹکا محسوس ہوتے ہی ہزاروں افراد خوفزدہ ہوکے گھروں سے نکل پڑے ۔
زلزلے کے نتیجے میں بعض مقامات پرآگ لگ گئی اور بجلی کے تار ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے علاقے میں تاریکی پھیل گئی ۔
زلزلے کی وجہ سے مختلف جگہوں پر پانی کی سپلائی کی پائپ لائن پھٹ گئی اور پانی کی سپلائی منقطع ہوگئی ۔ اس کے علاوہ پہاڑوں سے تودے گرنے سے سڑکیں بند ہوگئیں ۔