Jul ۰۵, ۲۰۱۹ ۲۱:۲۲ Asia/Tehran
  • جارج بش اور جان مک کین پر ٹرمپ کی تنقید

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک مصنف کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ کے سابق صدر اور اپنی پارٹی کے بعض رہنماؤں کی کارکردگی پر کڑی تنقید کی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ہفت روزہ جریدے کے اڈیٹر کو جو ایک کتاب کے مصنف بھی ہیں انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش اور ریپبلکن سینیٹر جان مک کین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انھوں نے جارج بش جونیئر کے دور حکومت میں ملک کی معیشت پر توجہ دینے کے بجائے فوجی اقدامات پر توجہ کو اس وقت کی خامی بتاتے ہوئے اس قسم کی کارکردگی پر تنقید کی ہے۔

ٹرمپ نے، اس کے باوجود کہ دو ہزار آٹھ کے انتخابات میں وہ خود بھی مک کین کے حامی رہے ہیں، اس ریپبلکن سینیٹر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہزار سولہ کے انتخابات میں مک کین نے ان کی کوئی حمایت نہیں کی۔

ٹیگس