Mar ۰۶, ۲۰۲۶ ۰۱:۳۵ Asia/Tehran
  • امریکہ بہت جلد جنگ بندی کی درخواست کرے گا: جنرل محسن رضائی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق کمانڈر جنرل محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکہ بہت جلد جنگ بندی کی درخواست کرے گا۔

سحرنیوز/ایران: جنرل محسن رضائی نے ایک ٹی وی گفتگو میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے سے دس دن تک جنگ کو جاری رکھ پائیں گے۔

جنرل محسن رضائی نے کہا کہ نیتن یاہو نے ٹرمپ سے کہا تھا کہ زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے میں کام تمام ہوجائے گا لیکن اب سمجھے ہیں کہ وہ تو دلدل میں پھنس گئے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق کمانڈر جنرل محسن رضائی نے کہا کہ میں عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ ان دو تین راتوں کو سنجیدہ لیں اور چوک، مساجد اور سڑکوں پر موجود رہیں۔

 

ٹیگس