Jul ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۶ Asia/Tehran
  • مغربی ایشیا کے مسائل مذاکرات سے حل کئے جانے پر برکس کی تاکید

برکس تنظیم کے رکن ملکوں کے نائب وزرائے خارجہ اور خصوصی نمائندوں نے مغربی ایشیا کے تنازعات اور مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ برکس تنظیم میں شامل تمام رکن ملکوں منجملہ روس، چین، ہندوستان، جنوبی افریقہ اور برازیل کے نائب وزرائے خارجہ اور خصوصی نمائندوں نے اپنے ایک اجلاس میں شام کی صورت حال کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا اور ایک بار پھر شام کی خود مختاری، قومی اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کا تحفظ کئے جانے پر تاکید کی۔
برکس تنظیم کے رکن ملکوں نے ایک بیان بھی جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ یہ تنظیم، مغربی ایشیا کے مسائل کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔
برکس کا یہ اجلاس برازیل میں منعقد ہوا جبکہ اس سطح کا آئندہ اجلاس، دو ہزار بیس میں روس میں منعقد کئے جانے کا اعلان کیا گیا۔

ٹیگس