ایران کے خلاف امریکی پابندیاں غیرقانونی اورغیراہم: روس
Jul ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۸ Asia/Tehran
روس نے کہا ہے کہ ہم امریکی پابندیوں کے پابند نہیں ہیں۔
اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین میں روس کے مستقل نمائندے ولادیمیر چیزوف نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو غیر قانونی اور غیر اہم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ایک اہم ملک ہے اور روس، ایران کے ساتھ تجارت کا سلسلہ جاری رکھےگا ۔
انہوں نے کہا کہ برسلز میں بعض ہمارے دوست سوال کرتے ہیں کہ ہم ایران کے ساتھ انسٹیکس کا سسٹم کیوں نہیں تیارکرتے؟ ہم انھیں یہ جواب دیتے ہیں کہ امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ ہماری تجارت کا سلسلہ جاری ہے اور ہم اس سلسلے میں امریکی پابندیوں کے پابند نہیں ہیں۔