Jul ۱۲, ۲۰۱۹ ۲۰:۵۴ Asia/Tehran
  • ایرانی آئل ٹینکر کو روکنے کا برطانوی اقدام شرمناک ہے، روس

روسی وزارت خارجہ نے جبل الطارق میں ایرانی آئل ٹینکر کو روکنے کے برطانوی حکومت کے اقدام کولندن کے لئے ذلت کا باعث اور شرمناک قراردیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے جمعرات کو کہا ہے کہ ایرانی آئیل ٹینکر کو روکنے کے بعد بھی لندن ایران پر کشیدگی بڑھانے کی کوشش کا الزام لگا رہا ہے۔ سرگئی ریابکوف نے بدھ کو برطانوی آئیل ٹینکر کو آبنائے ہرمز میں فوجیوں کی حفاظت میں گذارنے کے لندن کے اقدام کو نفرت انگیز قراردیا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے علاقے کی صورتحال مزید پیچیدہ ہوگی اور فوجی ٹکراؤ کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ روس نے اس سے پہلے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ جبل الطارق میں ایرانی آئیل ٹینکر کو روکنے کا برطانوی اقدام یورپی حکومتوں کے ان دعوؤں کے برخلاف ہے جن میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنا چاہتے ہیں۔ ماسکو کا کہنا ہے کہ لندن، واشنگٹن اور مغرب کے دیگر ممالک ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے بجائے صورتحال کو بدتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیگس